• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ، صدرکے اختیارات میں اضافے کیلئےریفرنڈم جاری


مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے۔

ریفرنڈم میں کامیابی کی صورت میں صدر سیسی کےلیےدوہزار تیس تک اقتدارمیں رہنے کی راہ ہموار ہوجائیگی ۔

مصر میں حزب اختلاف کی جماعتوں نےصدر کےاس اقدام کی مخالفت کی ہے جبکہ اپوزیشن کےایک دھڑے نےریفرنڈم میں شامل ہوکراسے مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔

صدرسیسی نےدوہزارتیرہ میں اس وقت کےمنتخب صدرمورسی کوہٹا کراقتدارحاصل کیا تھا جبکہ وہ دوسری بارگزشتہ سال منتخب ہوئے تھے جہاں ووٹنگ ٹرن آوٹ محض اکتالیس فیصدرہا تھا۔

تازہ ترین