آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍ صفرالمظفّر 1441ھ 16؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’اسد عمر کے خلاف مہم کی پُر زور مذمت کرتا ہوں‘

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسد عمر کےخلاف مہم کی پُر زور مذمت کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سوشل میڈیا پر اسد عمر کے دفاع میں سامنے آگئے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور میں نے 8سال اسٹیٹس کو کے خلاف جدوجہد کی۔ وہ آج بھی اسد عمر کی جد وجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔


جہانگیر ترین نے کہا کہ کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا اہم مقام ہے جو قائم رہےگا۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پارٹی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید