• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید موٹرسائیکلیں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سالانہ موٹر سائیکل شو 2019کا انعقاد کیا گیا جس میں500سے زائدچمچماتی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں جن کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس ، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شو میں کینیڈا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔

اس نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے چمچماتی بائیکس کے نظاروں کا لطف اْٹھایا۔

تازہ ترین