• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ سے نکالے جانے پر عامر کیانی پھٹ پڑے

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ سے نکالے جانے پر تحریک انصاف کے سابق وزیر صحت عامر کیانی پھٹ پڑے۔

میڈیا سے گفتگو میں عامر کیانی نے کہا کہ ڈالر ان پر بھی قیامت بن کر گرا،دکھ ہوا کہ ان پر نا اہلی کا الزام لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ ن کی کابینہ نے بڑھائیں، کچھ ڈالر کی وجہ سے بڑھ گئیں۔

وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ادویات کی کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں کی اور چھاپے مارے اور متعدد کمپنیوں کو بند بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 345 ادویات کی قیمتوں میں2اعشاریہ4 فیصد اضافے کا فیصلہ ن لیگ کے دورمیں ہوا۔

عامر کیانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم مگر دوائوں کی قیمتیں بڑھنے میں ان کا کوئی قصور نہیں۔

تازہ ترین