آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’خان صاحب کہتے ہیں مخالف ٹیم کی وجہ سے میچ ہار گیا‘

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں،‎ آپ میچ اس لئے ہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں اور دوسری ٹیم آپ سے بہتر اور لائق تھی۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب جنہیں چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی،پی ٹی آئی حکومت کے 9 ماہ میں مہنگائی 10 فیصد ہوگئی،ترقی کی شرح بھی 5اعشاریہ8فیصد سے کم ہوکر 2اعشاریہ5فیصد پر آگئی ہے۔

ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں جو یومیہ 14 ارب روپے قرض لے رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے، چور،ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی،روزگار اور گھر چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب ڈال دیں سب کو جیلوں میں،خدارا لوگوں کو روٹی دیں،لوگوں کو 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی زبان، نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آپ کی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی، جب آپ کی حکومت کھڑی نہیں ہوئی تو کوئی کیوں گرائے گا؟

ن لیگی ترجمان نے عمران خان کو مبارک باد دی کہ انہوں نے آج پھر شہباز شریف کے گھروں کے منصوبے کو بلوچستان تک پہنچادیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ خان صاحب گزشتہ 20 سال سے قوم کو صرف مسائل بتارہے ہیں،یہ اتنے نالائق ہیں کہ 9 ماہ میں ایک بھی مسئلہ حل نہیں کرسکتے بلکہ اس کا حل بھی نہیں بتاسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کپتان کے پاس کرائے کی ٹیم ہو، وژن،پالیسی اور پلاننگ نہ ہو وہ صرف شور مچا سکتا ہے، تقریر کے شروع میں کہا میں بتاؤں گا قرض کیسے ختم ہوگا اور پھر اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آپ کے دور میں جس رفتار اور مقدار سے لوٹ مار ہوئی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،72 برس میں ملک اتنا نہیں ڈوبا، جتنا نقصان اسے آپ نے 9 ماہ میں پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب ن لیگ نے جو قرضہ لیا وہ 11 ہزار میگا واٹ بجلی اور 1ہزار8 سو کلو میٹر موٹر وے پر لگے، صحت و تعلیم کے منصوبوں اور دہشت گردی کے خاتمے پر قرض خرچ ہوا،آپ کے دور میں ملکی قرضہ 30ہزار ارب ہوگیا،آپ جو یومیہ 14 ارب روپے قرض لے رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ کے سیاسی انتقام اور بغض کا یہ عالم ہے کہ کوئٹہ سانحہ کے شہیدوں کا ذکرتک نہیں،‎شہداء کے گھر میں کھڑے ہوکر آپ نے سیاسی انا اور تکبر بھری تقریر کی،عوام اللہ تعالی سے رو رو کے واپس پرانے پاکستان میں جانے کی دعا کر رہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب علیمہ باجی،جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں لوٹ مار کرنے والوں کا شاید ذکر کر رہے تھے،‎9ماہ میں پاکستان کاقرض بڑھا،ملک غریب ہوا، لیکن عمران صاحب،علیمہ باجی،جہانگیرترین کی دولت اورجائیدادوں میں اضافہ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید