پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہاکردئیے ۔
بھارتی ماہی گیروں کی تیسری کھیپ کوکراچی سےبزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے لاہورروانہ کردیاگیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو امن کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے،100 بھارتی ماہی گیروں کو پھر بھارت روانہ کردیا گیا ہے ،ماہی گیروں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو تمام ترسہولیات سمیت 5، 5 ہزار روپے نقد بھی دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گزارش ہے کہ بھارتی ماہی گیروں سے جس طرح کا رویہ پاکستا ن نے رکھا ہے ویساہی رویہ بھارت بھی پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ اختیار کرے گا۔
فیصل ایدھی نےمزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے بھارت سے بات کریں۔
پاکستان ایک ماہ کے دوران تین سو سے زائد ماہی گیروں کا رہا کرچکا ہے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ، ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں شکار کرنے پرگرفتار کیا گيا تھا۔