• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہوں‘


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ناکامی کا اعتراف کریں اور مستعفی ہو جائیں۔

خیبر میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 10 سال تک چور،چور اور کرپشن کے نعرے لگاکر حکومت حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان بھی ہے، وہ اپنی وزارت کو چھوڑ کر دوسرے وزرا کا احتساب کر رہے ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ دوسرے وزرا کی ناکاموں کی فہرست میں آپ نے اپنا قلمدان چھوڑا ہے تو برسر عام اعتراف کریں کہ آپ ناکام وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان وزارت داخلہ نہیں چلاسکے،ملک کو امن نہیں دے سکے،اس ناکامی پر انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

تازہ ترین