• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس: نو ڈیرو ہائوس کا ملازم گرفتار


قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکائونٹس کیس میں نو ڈیرو ہائوس کے ملازم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ندیم بھٹو کو نو ڈیرو میں پبلک پارک محلے میں واقعے اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

ندیم بھٹو کے بھائی عبدالجبار بھٹو نے کہا کہ نیب ٹیم نے ان کے بھائی کو جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم بھٹو نو ڈیرو ہائوس کا انچارج ہے،جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ندیم بھٹو جعلی اکائونٹس سے نو ڈیرو ہائوس کے ملازمین کے لئے تنخواہ کی رقم وصول کرتا تھا۔

نیب حکام کے مطابق ملزم ندیم بھٹو کو کل احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین