• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ تربیتی کیمپ اختیام کو پہنچا، قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ کےلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کےلئے قومی ٹیم کا  کیمپ لگایا گیا،اس دوران قومی کرکٹرز نے بھرپور ٹریننگ کی۔

پاکستانی ٹیم منگل کی صبح انگلینڈ روانہ ہوگی،اس لئے قومی ٹیم نے تربیتی کیمپ کے دوران ٹارگٹ میچ بھی کھیلا۔

کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی،دوسرے روز کھلاڑیوںکی کارکردگی جانچنے کے لئے ٹارگٹ میچ ہوا۔

اس میچ میں کھلاڑیوں کو ایک خاص وقت میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کا چیلنج دیا گیا۔

تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑی فوکس دکھائی دیے،اس دوران ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی۔

تازہ ترین