• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی دھمکیوں میں آنے کی پالیسی ترک کرچکے، مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت, پاکستان کی دھمکیوں میں آنے کی پالیسی ترک کرچکا۔

راجستھان میں انتخابی ریلی سے خطاب میں مودی نے پاکستان کے خلاف گیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتا ہے ہمارے پاس نیوکلیئر بٹن ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس بھی نیوکلیئر بٹن ہے اور ہمارا نیوکلیئر بٹن دیوالی کے لیے نہیں ہے۔

انیس سو اکہتر میں ہمارے جوانوں نے جنگ جیت لی تھی،لیکن اس کے بعد بھارت کی سرکار نے شملہ میں جا کر وہ سب کچھ گنوا دیا جو جوان جیت کر لائے تھے۔

دنیا بھر سے بھارت پر دباؤ پڑا اور سرکار ایسی کانپ گئی کہ سرکار نے سب کچھ گنوادیا،اگر اس وقت مودی ہوتا تو ایسا ہوتا کیا؟

تازہ ترین