• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس:پاکستانی قونصل جنرل کے اعزاز میں عشائیہ

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پاکستانی کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق خان ہوتی اور ڈائریکٹر آصف صدیقی نے روس میں پاکستانی سفارت خانہ میں تعینات نئے قونصلر جنرل عامر پرویز کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر قونصلر جنرل نے اپنے وفد کے ہمراہ سینٹ پیٹرزبرگ  میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر فاروق خان ہوتی نے قونصلر جنرل اور مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے چیدہ چیدہ مسائل سے انھیں آگاہ کیا ۔

اس موقع پر قونصلر جنرل عامر پرویز نے کہا کہ وہ  کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کو دعوت دی کہ وہ اپنے فوری حل طلب مسائل اجاگر کریں جسں کے بعد کمیونٹی ممبران نے دوستانہ و آزادانہ ماحول میں سوالات کئے۔

جسکا قونصلر جنرل عامر پرویز نے نہایت مثبت اور دوستانہ انداز میں جواب دیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب میں جن مہمانوں نے شرکت کی ان میں نوشاد ملک،کاشف ملک،کامران شاہد، یاسین انور،محمد اظھر شیخ،ڈاکٹر غفران،نعیم شیخ،مدثر غفور،احمدنوازبلوچ،عتیق الرحمن،جان بھائ اور دیگر  شامل تھے۔

آخرمیں آصف صدیقی ڈائریکٹر پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ نے تمام کمیونٹی ممبران کی طرف سے قونصلر جنرل عامر پرویز کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین