• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔

ایران کے وزیر صحت ڈاکر سعید نما نے ائر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان مشہد سے تہران پہنچے تھے،انہیں ائرپورٹ پر گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

کوئٹہ سے وزیراعظم آج سہ پہر دورہ ایران کےلئے اڑان بھری، وہ پہلے ایرانی صوبے خراسان کے دارالحکومت مشہد پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔

عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی،نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےلئے دعا بھی کی۔

وزیراعظم سے امام علی رضا کے مزار کے متولی احمد ماروی اور صوبہ خراسان کی قیادت نے ملاقات کی،اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مزید قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایران کے صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی دعوت پر تہران پہنچ ہیں، وہ ایرانی سیاسی قیادت اور تاجر برادری سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تازہ ترین