• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے گرانٹ کی منظوری کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،رہنمائوں چن زیب ،ناظم خان ،ولی محمد بلوچ ،ریحان الٰہی نے کہا ہے کہ یونین کے جنرل سیکریٹری اکرام خان نے وزیربلدیات وچیئرمین واٹر بورڈ سعید غنی سے ملاقات کی اور انہیں ریٹائر اور وفات پاجانے والےملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں تحریری طور پر آگاہ کیاجس پر کارروائی کرتے ہوئے وزیربلدیات کی ہدایت پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے881ریٹائر اور فوت شدہ ملازمین کے قانونی واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے لیے 60کروڑ کی اسپیشل گرانٹ کی سمری منظوری کے لیے روانہ کی لیکن تاحال سمری منظور نہ ہوئی،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اسپیشل گرانٹ کی سمری منظور کرکے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین