• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت لعل شہباز قلندرکے عرس کے موقع پر سیکورٹی اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٞآئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے پولیس کو جاری احکامات میں کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندرکے عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے اطراف کے علاقوں میں کڑی نگرانی،بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس سمیت انٹیلی جینس کلیکشن اور شیئرنگ اور بروقت فالو کرنے کے عمل کو ہرسطح پر انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے ۔ فزیکل سرچنگ کے عمل کو منتظمین کی جانب سے مقررکردہ رضاکاروں کے تعاون سے ممکن بنایا جائے جبکہ اس عمل کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی خدمات کو بھی یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مزار کے اطراف اورمزار کی مرکزی شاہراہ پر کسی بھی قسم کی پارکنگ کو ممنوع رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ہائی ویز، بارڈرایریاز، جبکہ دیگرصوبوں سے سندھ میں داخل ہونے والے میدانی راستوں کے ساتھ ساتھ داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی،نگرانی،سرچنگ اور پیٹرولنگ جیسے اقدامات کو بھی متعلقہ تھانوں کے لحاظ سے مربوط اور موثر بنایا جائے ۔
تازہ ترین