• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں نکاسی و فراہمی آب کی لائنیں تبدیل،پانی کی سپلائی بہتر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )واٹربورڈ نے مختلف علاقوں میں دھنسنے والی سیوریج لائنیں اور بوسیدہ ہونے والی پانی کی متعدد لائنوں کوتبدیل کردیا، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت اور رساؤ کا خاتمہ کرتے ہوئے فراہمی آ ب کی لائنوں کی مرمت کی گئی، اعظم بستی میں 6انچ قطر کی پانی کی لائن ڈال کر پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا گیا، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر موصولہ شہریوں اور منتخب نمائندوں کی شکایات کے خاتمہ کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے اسکیم 33یوسی 30 میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی، میٹروویل سائٹ میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے علاقہ سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا، ملیر کی بکراپیڑی روڈ اور شیش محل روڈ کے تمام مین ہولز اور سیوریج لائنوں کو صفاف کیا گیا، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6نزد شالیمار بیکری 6انچ قطر کی لائن تبدیل کی گئی، کراچی میمن سوسائٹی بلاک 7,8میں پینے کے پانی کی 8انچ قطر کی پائپ لائن تبدیل کردی گئی،کوالیٹی گودام شیرشاہ کے قریب10انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کیا گیا، گلشن اقبال بلاک5میں لائن کی مرمت کرکے رساؤ کا خاتمہ کیاگیاکردیا گیا ہے، لیاری شاہ ولی اللہ روڈ کھڈہ کے قریب 200ایم ایم کی لائن تبدیل کی گئی ،بنگلہ بازار اورنگی میں 12انچ قطر کی پانی کی لائن تبدیل کی گئی، سائٹ ٹاؤن اکبر اور مستان چالی کے علاقہ میں 12انچ قطر کی بوسیدہ لائن کو تبدیل کیا گیا،کارڈک سینٹر ایریاٹو بی لانڈھی میں 6انچ قطر کی زنگ آلود لائن کو تبدیل کیا گیا،علاوہ ازیں پاک کالونی ، ناظم آباد نمبر 2,3,گولی مار ، آگرہ تاج کالونی، گلبائی، گلستان جوہر کے مختلف بلاک، احسن آباد، اعظم بستی، شاہ فیصل کالونی، مقبول آباد، دھوراجی کالونی ، فاطمہ جناح کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز پرڈھکن اور رنگ سلیب رکھے گئے۔
تازہ ترین