• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے جاں بحق بچے کے کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر )یونیو رسٹی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں معصوم بچےاحسن شیخ کی ہلاکت سے متعلق کیس کی تفتیش کا دائرہ سی ٹی ڈی نے مزید وسیع کردیا ہے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث زیرحراست پولیس اہلکاروں کوسی ٹی ڈی نے سچل پولیس سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ان اہلکاروں سے سی ٹی ڈی از سر نو تفتیش کرے گی، جبکہ پولیس اہلکاروں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کیے جائیں گے،انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں احسن کے والد کاشف بھی معمولی زخمی ہوئے تھے، لیکن ان کا ایم ایل نہیں کروایا گیا لہذا اب زخمی کاشف کا ایم ایل کروایا جائے گا،جس کے نتیجے میں گولی کی سمت معلوم کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے مزید کہا کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے جارہے ہیں،جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کابغورجائزہ لیا جارہا ہے،انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا نائن ایم ایم پستول کا خول اہلکار امجد کے اسلحہ سے میچ کرگیا تھا، مزید صورتحال تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔
تازہ ترین