• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کا سبب حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں،ثروت اعجاز قادری

کراچی (پ ر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قبرستان جانا اور قبروں کی زیارت کرنا عبادت اور مسلمانوں کو آخرت کی تیاری کی فکر دیتا ہے ،شب برأت پر قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ اور فری شربت ولنگرکی سبیلیں لگانے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کیلئے خدمات پیش کرکے اپنے قائد کا نیک مشن کو تقویت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا طرز سیاست تبدیل کریں عوامی خدمت اور انہیں ریلیف دینے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے کی وجہ حکومتی ناقص پالیسیاں ہیں ،لسانیت اور مذہبی انتہاپسندی زہر قاتل ہے ،جیو اور جینے دو کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔
تازہ ترین