• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ انگلینڈ اور مشن ورلڈکپ، کرکٹ ٹیم آج شب لندن روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کی سیریز اور ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دو روزہ مختصر کیمپ ٹریننگ کیمپ اتوارکو لاہور ختم ہو گیا ۔ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں پیر اور منگل کی درمیانی شب مشن ورلڈکپ کیلیے لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔ رات ایک بجے قومی کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہوں گے۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے ٹارگٹ میچ میں حصہ لیا ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بولروں اور بیٹسمینوں کو مختلف اہداف دیے۔ کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا ۔ اوپنرز کو 15، 15 اوورز کھیلنے اور بولروں کو 5 اوورز میں کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ پاور پلے میں زیادہ رنز بنانے اور دس اوور میں ساٹھ رنز کے دفاع کا بھی ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیر کو کپتان سرفرا احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں کینٹ، نارتھمپٹن شائر اور لیسٹر شائر کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف 5 مئی کو کارڈف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز8 سے 19 مئی تک کھیلی جائے گی۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی جو 24 مئی کو افغانستان کے خلاف برسٹل اور 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کارڈف میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین