• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کادورہ سری لنکا میزبانبورڈ اور حکومت کیسیکیورٹی کلیئرنس کی یقین دہانی سے مشروط ہوگا۔ دھماکوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، بم دھماکے قابل مذمت ہیں۔ٹیم کو 30اپریلکو کولمبو روانہ ہونا ہے۔ٹیم 2 چار روزہ جبکہ 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ٹیم کا مختصر کیمپ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہورہا ہے۔ پیر کو ہیڈ کوچ اعظم خان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ دریں اثنا پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوس ناک ہے، تمام دعائیں متاثرین کے لئے ہیں ۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہانسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے ہم سب کو مل کر دہشت گردی کو شکست دینا ہے۔
تازہ ترین