• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی صدر کی روسی حکام سے ملاقاتیں، بندر گاہ کرائے پر دینے،تجارتی امور زیر بحث آئے

دمشق(ایجنسیاں)شامی صدر بشار الاسد نے دمشق میں روس کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں امن بات چیت کا آئندہ دورطرطوس کی بندرگاہ کو کرائے پر دینے کا معاملہ اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے امور زیر بحث آئے۔واضح رہے کہ روس کی مدد سے بشار الاسد نے ملک کے اکثر حصے کا کنٹرول واپس لے لیا ،شام کا شمال مشرقی اور شمال مغربی حصہ ابھی تک بشار الاسد کے کنٹرول سے باہر ہے۔

تازہ ترین