• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیف(جنگ نیوز)یوکرین کےمزاحیہ اداکار ویلودومیر زیلنسکی نےصدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی بڑی کامیابی حاصل کر کے موجودہ صدر کو شکست دیدی اوراب وہ ملک کےصدر کی حیثیت سےمنصب سنبھال لیں گے۔فتخ کے بعد ان کی حامیوں کا جشن‘‘ صدرپوروشینکو نےشکست تسلیم کرلی غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیلنسکی کا سیاست میں کوئی پس منظر نہیں اور انہیں صرف ٹی وی کے ایک شو میں صدر کا کردار ادا کرنےکاتجربہ ہے تاہم انہوں نے صدر پیٹرو پورشینکو کو73فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست دی ہے۔ کامیابی کےبعدزیلنسکی کےحامیوں نےجشن منایا ‘ اپنےخطاب میں زیلنسکی کاکہناتھا کہ ʼمیں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا‘ زیلنسکی نے ملک کے تمام ریجنز میں کامیابی حاصل کی اور صدر پوروشینکو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر پورو شینکو نے اپنے مرکز میں خطاب میں کہاکہ کوئی وجہ نہیں اس لئےمیرےمخالف کومبارک دیجئے‘شکست تسلیم کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ ʼمیں دفترچھوڑدوں گا لیکن سیاست سے الگ نہیں ہو رہا‘ انتخابات میں کُل 39امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا‘ دوسرے مرحلے میں زیلنسکی نےکامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین