• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مدینہ میں وقت لگتا ہے، اپنے وسا ئل پر انحصا ر کرنا چاہیے

لاہور(خبر نگار) معاشرے میں امن و سلامتی، معاشی ترقی ومساوات کیلئے فلسفہ اقبالؒ پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ان خیالات کا اظہا رمقر رین نے ایوان اقبال میں علا مہ اقبال کے81ویں یوم وفات پر خصوصی تقر یب میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔چیئر مین ایوان اقبال کمپلیکس اورسیکر ٹر ی جنر ل مر کز یہ مجلس اقبال عارف نظامی کی میز با نی میں ہو نیو الی تقر یب میں مہمان خصوصی سینیٹر ولید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا یہ درست ہے کہ قرآنی تعلیمات اور اقبال سے آشنا قوم بھی آئی ایم ایف کے پاس جا رہی ہے لیکن حالا ت ٹھیک ہو نے اور ریاست مد ینہ بننے میں وقت لگتا ہے،راتوں رات کچھ نہیں ہو سکتا۔علامہ اقبال نے ترقی کیلئے اصول بیان کیے ہیں ۔ پہلی بات تعلیم ہے جوقوم جتنی زیا دہ پڑ ھی لکھی ہو گی اس کی معا شی ترقی اتنی ہی زیا دہ ہو گی ، دوسر ی بات صنعت کا فروغ ،تیسری بات یہ کہ عوام کو بنیا دی ضروریا ت بہم پہنچا ئے بغیر معاشی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔دیکھنا ہے پچھلی حکومتوں نے عوام دوست پا لیسیاں بنا ئیں یا صرف اشر افیہ کو نوازا ۔ علامہ اقبال نے تقر یباً100سال پہلے قائد اعظم سے کہا تھا جب تک آ پ عوام دوست پالیسیاں نہیں لا ئیں گے انتخابی کا میا بی حاصل نہیں ہوسکتی ۔ انھوں نے کہا کہ اگر سوشلزم اوراسلامی نظام کو ملا دیا جا ئے تو ایک کا میاب نظام معر ض وجو د میں آسکتا ہے۔ علامہ اقبال نے چوتھی بات کی تھی ہم اپنی اشیا ء کو غیر ملکی مصنوعات پر تر جیح دیں، مغر بی ریشم پر اپنے کھدر کو فوقیت دیں، فر نگی تمہا راخام مام اونے پو نے لے جا ئیں گے اور پھر اسی کی مصنوعات بیچ کر تمہا ری جیبیں کا ٹیں گے ۔ اس لیے چا ہیے کہ ہم اپنے وسا ئل پر انحصا ر کر یں۔انہوں نے ازراہ تفنن کہا عمران خان سے کہوں گا کہ وہ اقبال کی طر ح چو روں کو کھانا کھلا کر گھر بھیج دیں لیکن عوام مجھے کہتے ہیں کہ عمران خان نے چوروں کے خلا ف کا رروائی شر وع کر کے بہت اچھا کام کیا ہے۔

تازہ ترین