• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چالیس فیصدبیماریاں آلودہ پانی پینےسےہوتی ہیں،رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں چالیس فیصد بیماریاں آلودہ پانی پینے کے باعث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ملک بھر میں بیس کروڑ آبادی کے لیے 1167 ہسپتال، 5695 ڈسپنسریاں اور 5003 بنیادی مراکز صحت اور 556 رورل ہیلتھ سنٹر ہیں جوبیس کروڑ کی آبادی کے لیے آٹے میں نمک برابرہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اوسطا پندرہ سو افراد کے لیے ایک ڈاکٹر کی سہولیت موجود ہے دوسری جانب ایڈزسمیت دیگر بیماریوں کے پھیلائو میں نشہ اہم کردار اداکررہا ہے اور ساٹھ ہزار کے قریب افراد روزانہ کی بنیاد پر انجکشن سے نشہ پورا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین