• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘صمصام بخاری

پتوکی (این این آئی )وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب صمصام بخاری نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کو خطرہ ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رہنما پی ٹی آئی رانا الماس لیاقت سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند اسلامی اور ایٹمی ملک ہے اورپاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے مودی حکومت صرف الیکشن میں جیت کے لیے پاکستان سے جنگ کی خواہاں ہے۔
تازہ ترین