• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ سے جانے کے باوجوداسدعمر کا اہم مقام قائم رہےگا:جہانگیرترین

لودھراں (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرترین نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے‘ن لیگ والے حکومت غیرمستحکم کرنے کیلئے یہ باتیں بار بارکررہے ہیں‘ صدارتی نظام کے حق میں نہیں‘کابینہ سےجانےکےباوجوداسدعمرکا تحریک انصاف میں اہم مقام ہے اور رہے گا۔وہ یہاں پرانےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کی جگہ فیملی ہسپتال کےقیام کے منصوبےکےحوالے سےبریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہےتھے،جہانگیرترین نےکہاکہ تعلیم وصحت کی فراہمی عمران خان کاوعدہ تھا‘ اگلے چار سالوں میں عوامی خدمت کےبڑے بڑے کام کرینگے‘ انہوں نےکہا صدارتی نظام کےحق میں نہیں‘اس نظام کی کوئی ضرورت نہیں‘عمران خان بیٹنگ آرڈرکی تبدیلی کے ساتھ کسی کو بھی ڈراپ کرسکتے ہیں‘ نئے الیکشن کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان کررہےہیں جواپنے صوبےسےبھی بری طرح ہارے۔
تازہ ترین