• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40فیصد ٹوری کونسلر یورپی الیکشن میں فراج کی پارٹی کی حمایت کرینگے

لندن (جنگ نیوز) وزیراعظم تھریسامے کے خلاف بغاوت میں اضافہ ہوگیا ہے اور 40فیصد ٹوری کونسلر یورپی یونین الیکشن میں نائجل فراج کی نئی پارٹی کی حمایت کریں گے۔ برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق ٹوری کونسلر کی تین چوتھائی تعداد چاہتی ہے کہ وزیراعظم عہدے سے دستبردار ہوجائیں، ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ 96 فیصد کا کہنا ہے کہ بریگزیٹ کے بحران سے پارٹی تباہ ہوگئی ہے۔ 40 فیصد کنزرویٹو کونسلرز نے کہا ہے کہ وہ یورپی الیکشن میں نائجل فراج کی نئی بریگزیٹ پارٹی کی حمایت کریں گے، جو تھریسامے کے خلاف نئی بنیادی بغاوت ہے۔ ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ تین چوتھائی ٹوری کونسلر چاہتے ہیں کہ تھریسامے عہدے سے دستبردار ہوجائیں جبکہ 96 فیصد کو یقین ہے کہ بریگزٹ کے بحران سے ان کی پارٹی تباہ ہوگئی ہے۔ نائجل فراج نے 9 دن قبل اپنی بریگزٹ پارٹی لانچ کی ہے۔ تاہم ایک سروے کے مطابق اسے 27 فیصد کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جو لیبر 22 فیصد اور ٹوریز 15 فیصد سے آگے ہے۔ نائجل فراج نے ہفتے کو ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سنگل یورپی لیڈر کو اپ سیٹ کرنے کے لئے اپنی بہترین کوشش کریں گے اور پچھلے اوقات کے مقابلے میں زیادہ مشکل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے سنڈے ٹیلی گراف کو بتایا کہ لاکھوں فطری ٹوری ووٹرز نے کہا ہے کہ وہ کبھی کنزرویٹو کو ووٹ نہیں دیں گے۔

تازہ ترین