• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کو بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کی حمایت کرنی چاہئے، ٹام واٹسن

لندن( پی اے ) لیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ٹام واٹسن نے کہاہے کہ لیبر پارٹی کو نائجل فراج کی نئی پارٹی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئےبریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کی حمایت کرنی چاہئے ،آبزرور میں اپنے مضمون میں انھوں نے لکھا ہے کہ ان کی پارٹی برطانیہ کی اگلی نسل کو درپیش سب سے بڑے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔دوسری جانب یوکپ کے سابق قائد نائجل فراج کاکہناہے کہ بریگزٹ پرنیا ریفرنڈم 5ملین ووٹرز کی توہین کے مترادف ہوگا۔ برطانیہ کو بریگزٹ کے معاملے کو حل کرنے کیلئے 31اکتوبر تک کی مہلت دی گئی ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ برطانیہ میں بھی 23مئی کو یورپی الیکشن کرائے جائیں گے نائجل فراج نے گزشتہ ہفتہ اپنی نئی نیو بریگزٹ پارٹی کے قیام کااعلان کیا ہے انھوں نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے پاس مئی کے مجوزہ الیکشن میں حصہ لینے والے متوقع 70امیدواروں کی فہرست موجود ہے۔ واٹسن کاکہناہےکہ لیبر فراج کو صرف زبانی لفاظی کے ذریعہ نائجل فراج کو شکست نہیں دے سکتی۔ہم انھیں اس وقت تک شکست نہیں دے سکتے جب تک کہ ہم مختلف سمت اختیار کرنے کیلئے رونے والے لاکھوں افراد کو مطمئن نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہ ووٹر زیادہ بہتر کے حقدار ہیں۔ انھوں نے کہ ووٹر کم از کم کسی بھی ڈیل پر حتمی رائے دینے کا حق رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ووٹرز کم از کم نائجل فراج کی جانب سے انتہائی دائیں بازو کے بریگزٹ سے کچھ زیادہ بہتر کا حق رکھتے ہیں کیونکہ نائجل فراج کے وعدوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
تازہ ترین