• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت کومسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے مجبور کرے، پروفیسر خورشید احمد

لیسٹر (پ ر) ممتاز اسلامی سکالر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق سینٹر پروفیسر خورشید احمد نے کہاہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے ایسے حالات پیدا کئےکہ جنگ کے خطرات بڑھ گئے تھے البتہ پاکستان کی جانب سے صبرو تعمل کا مظاہرہ کیا گیا اور امن کی خاطر اقدامات کیے گئے اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بھارت کو مذاکرات کے لیے مجبور کیا جائے۔ خطے میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اور مسئلہ کے حل کے لیے پیش رفت ضروری ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کنونیر آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی ایڈووکیٹسے بات چیت میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر انہوں کہا کہ حکومت پاکستان نے جو اقدامات کیے ہیں اس کا تقاضا ہے کہ سفارتی محاذ پر سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور حالات سے فائدہ اٹھایا جائے اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل پر مرکوز کرائی جائے۔ اس موقع پرعبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کو بھی رہا کر دیا مگر بھارت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لگا کر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض و دیگر مرکزی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں بند کر دیا تمام تعلیمی اور فلاحی اداروں کو بھی بند کردیا نہتے اور عوام کا قتل عام جارہی ہے نگر بھارت کو پوچھنے والا کوئی نہیں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے نسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ پر بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی اور سفارتی محاذ پر خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب بھی موجود تھے اور انہوں برطانیہ اور یورپ میں سفارتی کوششوں اور24 اپریل کو تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی کشمیر کانفرنس سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین