• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں، ڈاکٹر انجم

راچڈیل (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔ اقتصادی اور معاشی مسائل نے پاکستان کو بے حال کر رکھا ہے- ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے معروف رہنما ڈاکٹر انجم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سابق حکمرانوں نے کرپشن کی داستانیں رقم کی ہیں اب اگر ان کا احتساب شروع ہوا ہے تو وہ اب 18ویں ترمیم کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی منجدھار میں پھنسی ہوئی کشتی کو جلد کنارے تک لے آئے گی۔ تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے اب کسی کو کرپشن کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند ہورہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب غیر ملکی پاکستان میں کام کاج کے لیے رخ کریں گے تحریک انصاف کی حکومت میں محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور انصاف سب کے لئے برابر ہے انصاف کے اصولوں پر مبنی فیصلہ سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہ سکتا ہے۔
تازہ ترین