• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا شخص نے بحر الکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ٹوکیو (آئی این پی ) جاپان سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص نے بغیر قیام کیے 2ماہ میں بحرالکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا، 52سالہ میٹشرویو الوموٹو نے مجموعی طور پر 14ہزار کلومیٹر کا سمندری سفر طے کیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے 24 فروری کو اپنی 40فٹ لمبی کشتی پر سمندری سفر کا آغاز جس کو مکمل کرنے کیلئے انہیں دو مہینے کا عرصہ لگا۔ سمندری راستوں کی رہنمائی کیلئے ان کے ہمراہ امریکی جہاز ران (سمندری راستوں کی آگاہی رکھنے والا) ڈاگ اسمیتھ تھے۔واضح رہے کہ میٹشر ویو الوموٹ نے آخری مرتبہ 2013 میں بحرالکاہل عبور کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ان کی کشتی وہیل سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی تھی۔
تازہ ترین