• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس کا سفر سردار عتیق کی قیادت میں جاری ہے، چوہدری محمد خان

آلڈرشاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت اور وژن کے مطابق اپنا سفر جاری رکھے ہوے ہے جس پودے کی آبیاری مجاہد اوّل رح نے کی اس کی باگ ڈور اب ایک منجھے ہوے اور قابل سیاستدان کے ہاتھ میں ہے اور جس طرح مجاہد اوّل نے تادم مرگ کشمیریوں کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی کو نبھایا اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کو کبھی تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیا اس علم کو اب کارکنان مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں تھامے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔تیس اپریل کا باغ کا کنونشن ایک تاریخی اہمیت کا حامل کنونشن ہے آج کے مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارتی مسلح افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں حریت کانفرنس کے قائدین سے بھارتی حکومت کا سلوک انہیں پابند سلاسل کرنا پیلٹ گن کا استعمال یہ تمام حالات و واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ مسلم کانفرنس کے کارکن اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے اس کنونشن میں بھرپور شرکت کرکےاپنی سیاسی اور ملی بیداری کا ثبوت دیں ۔چوہدری محمد خان نے اس موقع پر صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین