پرشٹینا (اے پی پی) کوسوو کی حکومت شام سے 4 جنگجوئوں سمیت ایک سو سے زائد افراد کو واپس اپنے ملک لے آئی ہے۔ دارالحکومت پرشٹینا پہنچنے والے افراد میں شامل چاروں جنگجوئوں کو پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ دفتر استغاثہ کے مطابق ان چاروں پر فرد جرم اگلے چند دنوں میں عائد کر دی جائے گی۔ کوسووو کے وزیر انصاف ابیلارد طاہری کے مطابق جنگجووں اور ان کے اہل خانہ کو واپس لانے کا حساس مشن امریکی مدد و تعاون سے مکمل کیا گیا۔ طویل چھان بین اور ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد 32خواتین اور 74بچوں کو پولیس کی سخت نگرانی میں پرشٹینا کے نواح میں واقع ایک فوجی بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔