• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرے23ویں ہفتے میں داخل 182گرفتار

پیرس(رضا چوہدری ) فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کے احتجاجی مظاہرے 23ویں ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں،پیرس کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ 182 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا مظاہرین نے ایک بار پھرصدر ایما نوئیل میکرون کے مستعفی ہونے کا مطالبہ دہرایا ۔گذشتہ ہفتے کی نسبت مظاہرین کی تعداد زیادہ تھی تمام چھوٹے بڑے شہروں کے چوک چوراہوں پر مظاہرین ٹریفک بلاک کرکے گذر نے والوں سے اظہار یکجہتی وصول کرتے رہے جھڑپوں میں دو پولیس ملازمین زخمی ہوئے۔ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ، گاڑیوں کو آگ لگانے کے متعدد واقعات بھی رونما ہوئے۔ حکومت کا نوٹرڈیم چرچ کو آگ لگنے کا جواز بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں شانزلیزے اور دیگر اہم مقامات پر مظاہروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یورپ سے لوگ آگ سے متاثرہ نوٹر ڈیم چرچ دیکھنے آرہے ہیں دوسری جانب مظاہرین نے کہا ہے کہ جو لوگ صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ مذاکرات سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں وہ ہماری تحریک کے نمائندے نہیں ہیں لہٰذا کسی وقت بھی کوئی ڈرامائی تبدیلی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
تازہ ترین