• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں فوجی عبوری کونسل تسلیم نہیں کرینگے،یورپی یونین

سٹراس برگ (اے پی پی) یورپی یونین کی کمشنر برائے امور خارجہ و سلامتی پالیسی فریڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین، سوڈان میں فوجی عبوری کونسل کو تسلیم نہیں کرے گی۔سڑاس برگ میں منعقدہ یورپی پارلیمنٹ کے جنرل کمیٹی اجلاس سے خطاب میں موگرینی نے کہا ہے کہ ہم سوڈان کی فوجی عبوری کونسل سے اعتماد میں اضافے کے لئے بعض حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے منتظر ہیں اور ان اقدامات میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔موگرینی نے کہا ہے کہ سوڈان میں کئی ہفتوں اور مہینوں سے ہونے والی ہلاکتوں اور حملوں کا ذمہ دار سکیورٹی فورسز کو ٹھہرایا جانا چاہیے۔موگرینی نے کہا ہے کہ مذکورہ اقدامات اٹھائے جانے کی صورت میں ایک با معنی مذاکرات کی زمین ہموار ہو گی اور سوڈان کے تمام فریق نیک نیتی کے ساتھ تعاون کر سکیں گے۔انہوں نے کہا ہیکہ ہم چاہتے ہیں کہ عبوری دور سویلین کے ہاتھ میں ہو کیونکہ یورپی یونین فوجی عبوری کونسل کو تسلیم نہیں کرے گی۔ علاوہ ازیں افریقہ یونین نے بھی مذکورہ مطالبات کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین