• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یورپ میں امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، جرمن آرمی چیف

برلن(این این آئی)وفاقی جرمن فوج کے سربراہ جنرل ایبرہارڈ سورن نے تنبیہ کی ہے کہ روس یورپ میں امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل سورن نے کریمیا اور یوکرائن کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ کئی زمینی حقائق ان کے اس موقف کی تصدیق کرتے ہیں۔ جنرل سورن نے امریکا اور روس کے مابین آئی این ایف معاہدہ ختم ہونے کے بعد تخفیف اسلحہ کی نئی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایک انٹرویو میں انسپکٹر جنرل سورن نے کہا کہ ایسے کسی نئے معاہدے کے لیے روس، امریکا اور چین سمیت تمام عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین