• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا ہونا چاہئے، مشیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشیر امور خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نےکہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مقصد نیٹ بڑھانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو عام فہم اور بآسانی نافذ العمل بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر امور خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اتوار کو چھٹی کا تمام دن بھی وزارت خزانہ میں گزارا اورٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق مشیرامور خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ایف بی آر حکام نے مشیر امور خزانہ کو اثاثوں کو ظاہر کرنے سے متعلق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسکیم کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ مشیرامورخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر حکام کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو عام فہم اور بآسانی نافذ العمل بنانے کی ہدایت کر دی۔ مشیرا مور خزانہ نے ہدایت کی کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو ایسابنایا جائے کہ اس سے ٹیکس نیٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہواور معیشت کو دستاویزی بنایا جاسکے اور ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے۔

تازہ ترین