• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع صدارتی الیکشن تک عہدے پر کام کرتے رہینگے

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )افغانستان کی سپریم کورٹ نے اتوار کے روز صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کر دی ہے۔عدالت کے مطابق ملک میں صدارتی انتخابات کے انعقاد تک صدر غنی اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں۔صدر غنی کے عہدے کی مدت 22 مئی کو مکمل ہو رہی ہے جب کہ صدارتی انتخا با ت تاخیر کا شکار ہیں۔افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 20 اپریل کو ہونا تھا، تاہم اب وہ ممکنہ طور پر 20 جولائی تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔  
تازہ ترین