• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاشوں کی شناخت کیلئے سری لنکا کی پاکستان سے تعاون کی درخواست

لاہور(نمائندہ جنگ)سری لنکا کی حکومت نے دھماکوں میں ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کردی جس پرمحکمہ صحت پنجاب نے فرانزک ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نےڈاکٹر ہمایوں تیمور کی سربراہی میں3رکنی فرانز ک ٹیم تشکیل دیدی ہے جوسری لنکا جا کرلاشوں کی شناخت کرے گی، فرانزک ٹیم سری لنکن فرانزک ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے،ڈاکٹر جین سری لنکن فرانزک ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں،سری لنکن فرانزک ٹیم نے دفتر خارجہ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین