• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ،پولیس اسٹیشن پر حملہ،چاروں حملہ آور مارے گئے

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب کے ریاض ریجن میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران 3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ مقابلے میں چاروں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق حملہ اتوار کو ر یاض کے شمال سے 250کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ زلفی شہر کے ایک پولیس سٹیشن پرہوا۔ اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں تا ہم آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہیں کہ ایک گاڑی کو ایک ناکے کے قریب دکھایا گیا ہے جس کے دونوں دروازے کھلے ہیںجبکہ قریب ہی زمین پر خون میں لت پت دو لاشیں پڑی ہیں۔ ویڈیو میں گولیاں چلنے کی بھی آوازیں آرہی ہیں۔ ٹی وی نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے پاس مشین گنیں، بم اور آگ لگانے والی بوتلیں مولوتوف کاکٹیل تھیں۔
تازہ ترین