• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب آپکی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جوکوئی گرائیگا‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)‎ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرنا وزیراعظم کا وطیرہ بن گیا ہے‘ وزیراعظم کی کوئٹہ میں تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے‘عمران صاحب آپکی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی گرائیگا،چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی چاہئے، روزگاراور گھر چاہئے،وزیراعظم صاحب ڈال دیں سب کو جیلوں میں لیکن لوگوں کو روٹی دیں ،50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیں، بیس سال سے آپ قوم کو صرف مسائل بتا رہے ہیں لیکن نو ماہ میں ایک مسئلہ حل کیانہ ہی طریقہ بتا سکے،‎ جس کپتان کے پاس کرائے کی ٹیم ہو، کوئی وژن نہ پالیسی اور نہ ہی پلاننگ ، وہ صرف شور مچا سکتا ہے‘عمران صاحب آپ یومیہ16ارب روپے قرضہ لے رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جا رہا ہے،جن کو چور کہہ رہے ہیں اُنکی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی آپ کی حکومت کے نوماہ میں دس فیصد، اُنکی حکومت میں ‎ترقی کی شرح 5.8 % تھی، آپکی حکومت میں 2.5 % پر آگئی ہے،آپکی حکومت میں ساڑھے چار سو ارب ٹیکس ریونیو کا خسارہ ہے ، نو ماہ میں ملکی قرض بڑھے، ملک غریب ہوا لیکن علیمہ باجی، جہانگیر ترین کی دولت اور جائیدادوں میں اضافہ ہوا ‎، کپتان ‎آپ میچ اسلئے ہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں اور دوسری ٹیم آپ سے بہتر اور لائق تھی،آپ کی حکومت اس قابل نہیں کہ گرایا جائے۔
تازہ ترین