• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں 13کروڑ 80لاکھ افراد کی ہلاکت، ٹرمپ کا ٹوئٹ، دنیا بھر میں تنقید

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلز پر ہونے والے دھماکوں پر تعزیت کرتے ہوئے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 138 کے بجائے 13 کروڑ 80 لاکھ لکھنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی اور سری لنکا سے متعلق ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کیے گئے دھماکوں کے سلسلے میں 138 ملین افراد کی ہلاکت پر امریکا، سری لنکا سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور ہم سری لنکا کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین