• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی ڈکٹیشن پرنہیں عوام کےمینڈیٹ پرچلیں گے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد،گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی،اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے، وزراء کی تبدیلی کیلئے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر بلاجواز تنقید کیوں ؟ کی جارہی ہے،پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی، تحریک انصاف میں شامل لوگ پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے آئے ،پی پی جعلی اکائونٹس کا حساب دے، پارٹی آمریت اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے،عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی،پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے۔ا ے پی پی کے مطابق بعد ازاں گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے، فضل الرحمان ذہنی کرب اور پریشانی کا شکار ہیں، تحریک انصاف میں شامل لوگ پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے آئے ہیں، پیپلز پارٹی والے جعلی اکائونٹس کا حساب دیں،میڈیا کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔،مولانا فضل الرحمان سرکاری وسائل کے بغیر سڑکوں پرضرور آئیں،مسلم لیگ (ن) اپنے آپ کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے کوشاں ہے ،کمر درد کے شکار لندن کی سڑکوں پر پیدل گھوم رہے ہیں۔
تازہ ترین