• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسپتال میں غلط انجکشن لگانے کا معاملہ،نرس سمیت 3ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلستان جو ہر میں نجی اسپتال میں معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے کے معاملے پر پولیس نے نرس سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حددو گلستان جو ہر میں واقع نجی اسپتال (دارالصحت اسپتال)میں چند روز قبل مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے معصوم بچی نشوا کی حالت غیر ہونے کے بعد پولیس نے مزید 2ملزمان ایڈمن انچارج احمر شہزاد اورنرسنگ منیجر عاطف جاوید کو گرفتار کرلیا ہے ، بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ثوبیہ کو گرفتار کرلیا ہے،جبکہ اسپتال کے مالک کو تفتیشی افسران کی جانب سے بیان کے لئے ایک اور نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں اب تین ملزمان مفرور ہیں۔ تفتیشی انچارج سلیم نے بتایا کہ ملزمہ کو مدعی نے مقدمہ میں مرکزی کردار کے طور پر نامزد کیا تھا اور گرفتار ملزم معیز نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملزمہ ثوبیہ نے ہی انجکشن بھر کر دیا تھا،جبکہ نشوا کو انجکشن لگانے کی ذمہ داری گرفتار نرس ثوبیہ کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد نرس ثوبیہ کا بیان بھی پولیس نے قلمبند کیا تھا، اب گرفتاری کے بعد اسے وومن پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو آج (پیر)عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین