• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ کے علاقے میں جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ کے علاقے میں جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی۔لاش سہراب گوٹھ کے علاقے چھٹا گبول گوٹھ میں واقع جھاڑیوں سے اتوار کی شب ملی جسے پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکاروں نے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر25سے26برس ہے اور اسے دو گولیاں مارنے کے بعد جھاڑیوں میں چھینکا گیا ہے،مقتول شکل وصورت سے افغانی معلوم ہوتا ہے، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا ساخشانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش کے بعد اصل وجہ قتل معلوم ہوسکے گی۔
تازہ ترین