• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کٹھ پتلیوں کی کٹھ پتلی کا کردار ادا کر رہی ہے، وکلاء برادری اپنے اتحادکا شیرازہ بکھیرنے کسی کو اجازت نہیں دیگی، نہ اصولی موقف سے پیچھے ہٹے گی کراچی و سندھ بار ایسوسی ایشنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار سمیت سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کی قرار داد کی مذمت کی ہے۔ سندھ کے وکلا رہنمائوں نے کہا ہے کہ ثابت ہورہا ہے کچھ نایدہ قوتیں عدلیہ کو دبائو میں لانا چاہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی بار ایسوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ملیر بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار کونسل کا ایک مشترکہ اور ہنگامی اجلاس شہدائے پنجاب ہال کراچی بار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بار کونسل کی منظور کردہ قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری اپنے اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتی اور نہ اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹے گی سندھ کی مختلف بارز کے پلیٹ فارمز سے وکلا رہنمائوں نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں عدلیہ کو دبائو میں لانا چاہتی ہیں۔ قرار داد کے متن میں تحریر ہے کہ پنجاب بار کونسل کا بیانیہ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پنجاب بار کٹھ پتلیوں کی بھی کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہی ہے،سندھ کی تمام وکلا برادری کراچی بار کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین