• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(صباح نیوز) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی بھارت روانگی شروع ہوگئی۔ 834سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی خصوصی ٹرین بھارت روانہ ہوئی۔ دوسری خصوی ٹرین چھ سو چوبیس اور تیسری ٹرین تین سو اٹھانوے سکھ یاتریوں کو لے کر بھارت جائے گی۔ بھارت سے آئے دو ہزار دوسو ستر سکھ یاتریوں نے بیساکھی میلے کے دوران پاکستان میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ سے آئے سکھ یاتری گزشتہ روز پاکستان سے اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے تھے۔ پاکستان آئے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی اور حفاظت کے اقدامات پر وہ شکرگزار ہیں۔
تازہ ترین