• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں صبر کا پھل زہریلا،ن لیگ پی پی ڈوبتے ٹائٹینک، حسن نثار

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’’میرے مطابق‘‘ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ڈوبتے ہوئے ٹائٹینک ہیں پیپلز پارٹی کبھی ٹائٹینک تھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھی لیکن اب کہانی ختم ہے اور یہی مسئلہ پی ٹی آئی کا بھی ہے ان کو چاہئے کہ تھوڑاتمیز کریں کہ اگر کوئی آگیا تو اس کو گلے سے لگانا چاہئے کہ یہ زرداری کا بندہ ہے یا شریفوں کا بندہ ہے،ہمارے ملک میں ہمارے معاشرے میں صبر کا پھل زہریلا ہوتا ہے، گورے کو جتنی مرضی ہم گالی دیں لیکن ریلوے سے لے کر بجلی تک جو ادارے وہ دے گیا ہم نے بر باد کر کے رکھ دیے۔ستر سال سے زیادہ اس طرح کی تبدیلیاں آتی رہیں آپ جب تاش پھینکتے ہو تو اس سے کیا نتیجہ نکلتا ہے کبھی آپ جیت گئے کبھی میں جیت گیا وہ نہیں جیتا جسے جیتنا چاہئے ہم 71اور 72سال سے جوا کھیل رہے ہیں ہم جواری ہیں اس سے کچھ نہیں نکلنا آنے والے دن آپ کو بتادیں گے ۔میں نے بھی ایک سوال اٹھایا ہے مسئلہ کیا ہے ہمارا ہم کرپٹ کیوں ہیں؟ کار کردگی کے معاملے میں اہم اتنے کہہ دیتے ہیں ایک د وسرے کے ساتھ جھوٹ،کوئی شہ جہاں کھانے کی دوائی کا اعتبار نہیں ہے خوراک کا اعتبار نہیں ہے کسی ادارے کا اعتبار نہیں ہے۔صوابدیدی اختیارات کیا کسی مہذب ملک میں ہوتے ہیں؟میں جب نظام کی تبدیلی کی بات کرتا ہوں تو میرے ذہن میں پارلیمانی صدارتی نہیں ہوتا آپ معمولی سی تنخوا ہ دے کر اتنے غیر معمولی اختیارات دیتے ہیں تنخواہ منطقی ہے ہی نہیں ریلوے سے لے کر اسٹیل مل تک اگر آپ کو سو بندہ چاہیے آپ نے ہزار گھسادیے جمہوریت کے نام پر یہ گیلانی جیسا وزیر اعظم کہتا رہا ہے تو مجھے تو اس تبدیلی پر ہنسی آئی ہے ۔یہ جو حفیظ شیخ کا تیس سالہ تجربہ ،ہم جیسے ملکوں میں تیس سالہ تجربہ نہیں ہوتا تجربہ ایک سال کا ہوتا ہے آ پ کو اس کو دہراتے ہو اس ملک میں تجربے کی اجاز ت نہیں ہے یہ کفر کے برابر ہے۔پیپلز پارٹی کے کابینہ میں ردوبدل کے رد عمل پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ کیا فر دوس عاشق اعوان لاڑکانہ یا نوابشاہ کی کسی فیکٹری میں تیار ہوئی تھیں؟فواد چوہدری کیا زرداری کی شوگر مل میں تیار ہوئے تھے؟کیا آپ نے ندیم افضل چن کو بیانیہ دے کر بنوایا تھا؟ان کی ذہنیت عجیب و غریب اور بیمار ہے۔حسن نثار کا مزید کہنا تھا کہ رمضان آرہا ہے اور آئی ایم ایف بھی آرہا ہے اور بجٹ بھی آرہا ہے تو چند ہفتوں کی بات ہے تھوڑا صبر کرلیں ہمارے ملک میں ہمارے معاشرے میں صبر کا پھل زہریلا ہوتا ہے۔آپ کا ہر قانون آپ کا ہر اصول قاعدہ ضابطہ وہ شیطانی سوچ کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ ملے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ آٹھ مہینے سے تو ہم دیکھ رہے ہیں اب بزدار پروڈکشن کا پورا سیریل ہے وہ بھی دیکھ لیں گے ۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا آئندہ نسلوں کو پڑھانے والے بیان پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے۔
تازہ ترین