• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، 30سے زائد چینی ،پاکستانی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی‘ رپورٹ

لاہور( این این آئی )گوادر بندرگاہ فری وزن کی تکمیل کے بعد پاکستان خصوصاً صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔یہ بات چین کے انٹر نیٹ کے معلوماتی مرکز کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گوادر بندگاہ فری زون میں 30سے زائد چینی اور پاکستانی کمپنیاں 3ارب یوآن کی براہ راست سرمایہ کاری کریں گی ۔اس سرمایہ کاری میں ہوٹل، بنک، مالیاتی قرضے، لاجسٹک، اوورسیز وئیر ہائوسنگ، اناج اور تیل آبی مصنوعات کی پراسیسنگ اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہے۔ان شعبوں کے فعال ہونے کے بعد ان کمپنیوں کی سالانہ آمدنی 5ارب یوآن سے تجاوز کر جائے گی۔
تازہ ترین