• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کلب کی ملازمہ ہراسگی معاملہ ،ممبر ایف ایس ٹی سکندر اسمائیل کا کنٹریکٹ ختم

اسلام آ باد( نمائندہ جنگ)اسلام آباد کلب کی ملازمہ کو ہراساں کرنے کے معاملہ کا ڈراپ سین ہوگیا ہے ۔ صدر مملکت نےممبر ایف ایس ٹی سکندر اسماعیل کا کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔وزارت قانون نے کنٹریکٹ فوری ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت قانون و انصاف نے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں رائے دی تھی کہ ہراسا ں کیس کے باعث سکندر اسماعیل کی اہلیت،ساکھ پر سوالات کھڑے ہوگئے تھے، وزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کے مطا بق ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کی ادائیگی پر کنٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے۔ وزارت قانون نے وزیر اعظم کو صدر کی ایڈوائس کیلئے سمری بھجوائی تھی۔ محتسب نے سکندر اسماعیل کو اسلام آباد کلب کی ملازمہ کوہراسانی کازمہ دار قرار دیا تھا ۔
تازہ ترین