• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری آج وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داری سنبھالیں گے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر فواد چوہدری (آج) پیر کو اپنی نئی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق ان کے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی دفتر پہنچنے پر وفاقی سیکر یٹر ی سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر اعلیٰ افسران انہیں وزارت کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دینگے۔ واضح رہے کہ وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بھی 132دنوں کے بعد نیا وزیر ملا ہے ، سینیٹر اعظم خان سواتی کے 6دسمبر 2018ء کو مستعفی ہو جانے کے بعد سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بغیر کسی وزیر کے ہی چل رہی تھی، جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تھی تو وزارت سائنس و ٹیکنا لو جی کا قلمدان کئی ماہ کے بعد ہی یعنی 5اکتوبر کوسینیٹر اعظم خان سواتی کو سونپا گیا تھا مگر دو ماہ بعد ہی سینیٹر اعظم خان سواتی اپنے خلاف سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے باعث وزارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین